Sunday, May 12, 2024

چین کے وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

چین کے وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
September 5, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، چین کے وزیر خارجہ نے  دورہ بھارت منسوخ کر دیا ، دورہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے  تناظر میں منسوخ کیا گیا۔ بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے چینی  وزیر خارجہ کو خصوصی دعوت دی  تھی ، چین کے وزیر خارجہ نے  نو ستمبر کو  بھارت  کے دورہ پر جانا تھا   لیکن مقبوضہ کشمیر   میں انسانی  حقوق کی پامالی اور ریاستی تشدد کے  بد ترین  حالات کو دیکھتےہوئے  انہوں نے دورہ بھارت منسوخ کر دیا۔

چائنہ نے بغیر تحفظات کے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا،وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اب 7 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، جہاں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ہو گا۔ وانگ ژی کے دورہ بھارت کی منسوخی کے بعد، چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اکتوبر میں ہونے والی ممکنہ ملاقات بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔