Sunday, September 8, 2024

چین کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
August 13, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں ،پاکستان کے 70ویں یوم آزادی اور سی پیک منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے متعدد معاہدوں اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور چین کی دوستی لازوال  سمندروں سے گہری ،ہمالیہ سے اُونچی اورشہد سے میٹھی ہےچین نے پھر ثابت کردیا ۔ چین کے صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پرپاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر جذبہ خیر سگالی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ چینی نائب وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وانگ یانگ وفد کے ہمراہ یوم آزادی پرپارلیمنٹ ہاﺅس میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب سمیت دیگر تقریبات میں شرکت کریں گےچینی نائب وزیر اعظم ، صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیر اعظم سی پیک کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،دوطرفہ سطح پر متعددمعاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں چینی نائب وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔