Thursday, May 9, 2024

چین کے نائب صدر 3 روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے نائب صدر 3 روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
May 26, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) چین کے نائب صدر آج 3 روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وانگ کشان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب صدر وانگ کشان 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ  رہے ہیں۔ چینی نائب صدر دورے میں پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملیں گے۔ پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرینگے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ چینی نائب صدر کے دورے کا مقصد پاک چین اعلیٰ سطح کے تبادلوں کاسلسلہ جاری رکھنا ہے۔ چینی نائب صدر چین کی 13 ویں پیپلز کانگریس، سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے رکن ہیں۔ ترجمان کے مطابق چینی نائب صدر تعاون بڑھانے کیلئے کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔