Thursday, April 25, 2024

چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی شاہ محمود سے ملاقات ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی شاہ محمود سے ملاقات ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال
November 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کورونا کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات اور لازوال دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے۔ پاکستان اور چین نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت قابل تحسین ہے۔ چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔