Monday, May 6, 2024

چین کے مقبول ترین پیکنگ اوپرا گلوکار می باجوئی انتقال کر گئے

چین کے مقبول ترین پیکنگ اوپرا گلوکار می باجوئی انتقال کر گئے
April 25, 2016
شنگھائی (ویب ڈیسک) چین کے سب سے مقبول اوپرا گلوکار می باجوئی بیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار می باجوئی کو سانس کا عارضہ لاحق تھا اور وہ کئی دنوں سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے۔ چینی گلوکار نے مشہور اوپرا ”فیر ویل مائی کونکیوبائین“ اور ”دی ڈرنکن بیوٹی“ میں جاندار اداکاری کی وجہ سے بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔ می باجوئی پیکنگ اوپرا کے شہنشاہ می لیفنگ کے صاحبزادے تھے جنھوں نے ایک نئے طرز کی اداکاری چینی اوپرا میں متعارف کرائی تھی۔ واضح رہے کہ پیکنگ اوپرا تقریر، گلوکاری، رقص اور جنگی حرکات کا امتزاج اور چین کے کلاسک آرٹ کا ایک حصہ ہے۔ اس کی تاریخ اٹھارہویں صدی سے شروع ہوتی ہے۔