Sunday, May 19, 2024

چین کے معذور شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی

چین کے معذور شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی
May 15, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز ) عزم اور حوصلہ جوان ہو تو زندگی کی راہ میں کوئی رکاوٹ ،رکاوٹ نہیں ہو تی ۔ چین کے دونوں ٹانگوں سے معذور  69 سالہ کلائمبر  نے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی کو سر کرنا ژیا باؤ کا خواب تھا لیکن ٹانگوں سے محرومی اسکی راہ میں بڑی رکاوٹ تھی ،ژیا باؤ نے 4 مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ژیا نے ہار نہیں مانی اور بالآخر اپنی پانچویں کوشش میں دنیا کے سب سے بڑے پہاڑ کو تسخیر کیا اور اسکے سینے پر جھنڈا گاڑھ کر جذبے کے آگے ہر مشکل کو مات دینے کا سبق دیا۔