Friday, March 29, 2024

چین کے مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی

چین کے مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی
August 10, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) چین کے مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 18 افراد ہلاک 14 لاپتا جبکہ دس لاکھ  لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ چین کےمشرقی علاقوں میں سمندری طوفان لیکیما نے تباہی مچادی جس سے معاملات زندگی درہم برہم ہوگئے جبکہ دس لاکھ سےزائدافرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا ، موسم کی شدت کے باعث فضائی ،بحری اور زمینی ٹرانسپورٹ سسٹم متاثرہواہے جبکہ سیکڑوں ٹرینیں بھی ملتوی کر دی گئیں ہیں۔ حکام کے مطابق طوفان سےسب زیادہ مشرقی صوبہ زی جیانگ متاثرہواہے187 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے سے درخت جڑوں سے اکھڑگئےجبکہ ہلاکتیں چین کےشہروینزہو میں ہوئیں جہاں 130 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسےچلنےوالی تیزہواؤں اور موسلادھاربارش کےباعث قدرتی ڈیم کابند ٹوٹ گیا۔ حکام نے شنگھائی ڈزنی لینڈ کو بھی بند کردیاہے جب کہ محکمہ موسمیات کےمطابق طوفان کی شدت میں اب بدستورکمی آ رہی ہے۔اوریہ شمال کی جانب گامزن ہے۔