چین کے مسافر طیارے کی مینلا ائیرپورٹ پر کریش لینڈنگ ،جانی نقصان نہ ہوا
منیلا( 92 نیوز) چین کے مسافر طیارے نے منیلا ائیرپورٹ پر کریش لینڈنگ کی ، حادثے کے وقت طوفانی بارش ہو رہی تھی ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بوئنگ 737فلائٹ نمبر ایم ایف 8667 طیارہ چین کے ساحلی شہر ژیامن سے آرہا تھا کہ مینلا ائیرپورٹ پر کریش لینڈنگ کرنا پڑی ، طیارہ لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا البتہ جہاز کے انجن کے ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔