Friday, April 19, 2024

چین کے قونصل جنرل نے کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال پر خبردار کر دیا

چین کے قونصل جنرل نے کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال پر خبردار کر دیا
March 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز) چین کے قونصل جنرل نے کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال پر خبردار کردیا ، لی بی جیان نے کہا  کہ کراچی میں عوامی اجتماعات جاری رہیں تو خطرناک ہوگا ، کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتال اور درکار طبی عملے کی تعداد انتہائی کم ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہے ، کراچی حیدرآباد میں لوکل ٹرانسمیشن کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس پر چین  کے قونصل جنرل نے بھی خبردار کردیا اور  کہا کہ  کراچی دنیا کے چند میگا شہروں میں سے ایک ہے ، کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرات کو سمجھنا ہوگا۔

سندھ میں کورونا  کے  627کورونا کیسز میں سے 297لوکل ٹرانسمیشن  کے ہیں ، کورونا کو شکست دینے والے چین کے قونصل جنرل نے اپنے تجربات بھی بتائے،  یہ بھی کہا کہ سماجی میل جول کو کم نہ کیا گیا تو وائرس کے پھیلاو کو روکنا مشکل ہوگا ، ٹیسٹنگ واسکریننگ کی استعداد کو بڑھانا ہوگا۔

چین کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کا بہتر حل آئسولیشن ہے اور عوامی سرگرمیاں محدود نہ ہوئیں تو صورتحال خطرناک ہوگی۔