Thursday, April 25, 2024

چین کے قصبے میں حصول علم کیلئے طلبہ مشکلات سے ٹکرا گئے

چین کے قصبے میں حصول علم کیلئے طلبہ مشکلات سے ٹکرا گئے
January 21, 2018

بیجنگ ( 92 نیوز) تعلیم کے حصول کیلئے ہر مشکل سے ٹکرا جانے کا عزم لئے طلبہ نے کمال کر دیا۔

چین کے صوبے شانژی کے ایک گاؤں میں قریب ترین سکول بھی ایک دریا کے دوسرے کنارے پر واقع ہے ۔

دریا عبور کرنے کیلئے ایک پل بنایا گیا ہے ۔ 135 میٹر طویل پل پر ایک وقت میں ایک شخص چل سکتا ہے ۔

حوصلے کی داد ہے ان بہادر طلبا کو جو سکول آنے اور جانے کیلئے اسی پُرخطر راستے کا استعمال کرتے ہیں ۔