Saturday, April 27, 2024

چین کے صوبے جیائنگ زی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

چین کے صوبے جیائنگ زی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی
July 12, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) چین کے صوبے جیائنگ زی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ انتظامیہ نے سیلاب کی سنگینی کا درجہ بڑھا کر لیول ون کر دیا۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے چین کے صوبے جیانگ ژی کو بری طرح گھیر رکھا ہے۔ سیلاب کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہے اور صوبے کی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب کی سنگینی کا درجہ بڑھا کر لیول ون کر دیا گیا ہے۔ فلڈ کنٹرول ہیڈ کوارٹر کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ حکومت سیلابی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے مزید فنڈ جاری کرنے کا سوچ رہی ہے۔ سیلاب سے 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب نے 443000 ایکڑ رقبے پر کاشت فصل کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاو کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 405000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔