Tuesday, May 14, 2024

چین کے صوبہ ہنان میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ، 12 افراد ہلاک

چین کے صوبہ ہنان میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ، 12 افراد ہلاک
July 21, 2021

بیجنگ (92 نیوز) چین کے صوبہ ہنان میں طوفانی بارشیں اور سیلاب آنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے لوگ ٹرینوں اور بچے اسکولوں  میں پھنس گئے ۔ رات گئے تک لوگ دفاتر سے گھروں کو واپس نہ جا سکے۔ سڑکوں پر بھی کئی فٹ تک پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا۔ ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔