Friday, May 17, 2024

چین کے صوبہ جیانگ سو میں اوورلوڈ ٹرک گزرنے سے پل زمین بوس ہو گیا

چین کے صوبہ جیانگ سو میں اوورلوڈ ٹرک گزرنے سے پل زمین بوس ہو گیا
October 11, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) چین کے صوبہ جیانگ سو میں اوورلوڈ ٹرک گزرنے سے پل زمین بوس ہو گیا۔ حادثے میں تین افراد ہلاکہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ صوبہ جیانگ سو میں پیش آیا۔ پل گرنے سے متعدد گاڑیاں ملبے تلی دب گئیں جس کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ واقعے میں تین افراد کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پل ایک اوولوڈ ٹرک گزرنے سے زمین بوس ہوا۔ اس ٹرک پر ایک سو ستاسی ٹن وزن لدا ہوا تھا جبکہ مقررہ حد پینسٹھ ٹن کی تھی۔