Thursday, April 25, 2024

چین کے صوبوں میں کئی روز سے جاری بارشوں نے ہر شے تہس نہس کر دی

چین کے صوبوں میں کئی روز سے جاری بارشوں نے ہر شے تہس نہس کر دی
June 14, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) چین کے صوبوں میں کئی روز سے جاری بارشوں اور سیلاب نے ہر شے تہس نہس کردی ۔ صوبہ فوجیاں میں کیچڑ کے ریلے میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں۔ ریسکیو حکام کی جانب سے صوبہ  گوانگ دونگ میں   چار ہزار تین سو سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ۔ اب تک تین لاکھ چھپن ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب اور طوفان سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ ایک ارب ترانوے کروڑ ڈالر ہے ۔۔ سیلاب سے نو ہزار تین سو گھر تباہ ہوئے جبکہ لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو بھی نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں  مزید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔