Friday, April 19, 2024

چین کے صدر نے اپنی فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا

چین کے صدر نے اپنی فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا
January 6, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ چین بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور  پیپلز لبریشن آرمی یعنی پی ایل اے کو جنگ کی صورت حال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ گزشتہ روس  سینٹرل ملٹری کمیشن کے بیجنگ میں منعقد ہونے والے اجلاس  میں چین کے صدر کا کہنا تھ کہ  ملک میں کئی طرح کے خطرات بڑھ رہے ہیں، چینی فوج کو ہر قسم کے حالات کیلئے تیاررہنا ہوگا۔ اجلاس میں شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسی تبدیلیاں آ رہی ہیں جو گذشتہ ایک صدی میں نہیں آئی تھیں اور چین اب اس صورت حال میں ہے جس میں اس کے لیے ترقی اور سفارتی مواقع بہت اہم ہیں۔ چینی اخبار کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ ’سبھی فوجی دستوں کو صحیح معنی میں قومی سلامتی کے موضوع اور ترقی کی رفتار کو سمجھنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ چین کی قیادت کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر تھیانمین چوک میں پریڈ ہوگی جس میں چینی فوج کی وہ جھلک دیکھنے کو ملے گی جو جنگ جیتنے کی قابلیت رکھتی ہے۔ دوسری جانب انھوں نے فوجیوں کی تربیت کے لیے ضروری اعلان  پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔