Friday, April 26, 2024

چین کے صدر شی چن پنگ دورہ پاکستان مکمل کر کے جکارتہ روانہ، ایشین افریقن سمٹ میں شرکت کرینگے

چین کے صدر شی چن پنگ دورہ پاکستان مکمل کر کے جکارتہ روانہ، ایشین افریقن سمٹ میں شرکت کرینگے
April 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چین کے صدر شی چن پنگ پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے جکارتہ روانہ ہو گئے۔ چین کے صدر کو صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام نے نور خان ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ چین کے صدر شی چن پنگ نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ایشین ٹائیگر بننے کا موقع ہے۔ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں صدر ممنون حسین نے ظہرانہ بھی دیا۔ صدر شی چن پنگ کو اس موقع پر نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔ صدر شی چن پنگ  دورہ پاکستان کے بعد اپنے غیرملکی دورہ کے دوسرے مرحلے کیلئے اسلام آباد سے جکارتہ کیلئے روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ ایشین افریقن سمٹ میں شرکت کریں گے اور انڈونیشیا کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔