Friday, April 26, 2024

چین کے شہریوں کا امریکی بائیو لیبز کی تحقیقات کا مطالبہ

چین کے شہریوں کا امریکی بائیو لیبز کی تحقیقات کا مطالبہ
July 31, 2021 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) چین کے شہریوں نے امریکی بائیو لیبز کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

2 کروڑ چینی شہریوں نے اقوم متحدہ کو خط میں امریکی فوج کے میری لینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فورٹ ڈیٹرک دنیا میں سب سے زیادہ جان لیوا وائرس ذخیرہ کرتا ہے۔ وائرس میں ایبولا، چیچک، سارس، میرس اور کورونا شامل ہیں۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق امریکا کی بیرون ملک 200 سے زائد بائیو لیبز ہیں۔