Friday, April 26, 2024

چین کے شہرننگ بو کی فیکٹری میں زوردار دھماکہ، چھت زمیں بوس

چین کے شہرننگ بو کی فیکٹری میں زوردار دھماکہ، چھت زمیں بوس
November 26, 2017

بیجنگ (92 نیوز) چین کے شہرننگ بو میں ایک  فیکٹری میں زور دار دھماکے سے اسکی چھت زمیں بوس ہوگئی۔ حکام کے مطابق  دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

دھماکہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اس کی وجہ سے قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم ان عمارتوں کو ترقیاتی کاموں کی وجہ سے رہائشیوں سے پہلے ہی خالی کرایا جاچکا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے تیس افراد زخمی ہوئے ،ریسکیو حکام کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔