Monday, May 13, 2024

چین کے شہر ڈونگ ینگ میں روایتی لالٹین فیسٹیول ، دلفریب آتشبازی

چین کے شہر ڈونگ ینگ میں روایتی لالٹین فیسٹیول ، دلفریب آتشبازی
January 19, 2020
بیجنگ ( 92 نیوز) چین کے شہرڈونگ یِنگ میں روایتی لالٹین فیسٹیول نے ہر سُو رنگ بکھیر دیے، دلفریب آتش بازی اور رنگ برنگی روشنیوں سے شہر جگمگا اٹھا۔ فیسٹیول کو مختلف اشکال کی 118 دیوہیکل رنگ برنگی لالٹینوں سے سجایا گیا،جس نے ناصرف شہر کی خوبصورتی کو  چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والے بھی ورطہ حیرت میں ڈوب گئے۔ روشنیو ں سے بھرپور یہ چینی لالٹین فیسٹول چوبیس  فروری  تک جاری رہے گا،،جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔