Friday, March 29, 2024

چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے تمام مریض اسپتالوں سے ڈسچارج

چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے تمام مریض اسپتالوں سے ڈسچارج
April 26, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے تمام مریض اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیئے گئے۔ ووہان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد صفر ہو گئی۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کی وبا ووہان سے شروع ہوئی تھی۔ چین میں کورونا سے 4632 افراد ہلاک اور 82 ہزار سے زائد متاثر ہوئے۔ دوسری طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 289 ہو گئیں اور مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 20 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ امریکا میں مزید 2065 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 8 لاکھ 36 ہزارسے زائد ہو چکی ہے۔ امریکا میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مجموعی ہلاکتیں 54 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ ترکی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ روس میں 74 ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں تاہم روس میں کورونا مریضوں میں شرح اموات کم ہے اور وہ 27 لاکھ ٹیسٹ بھی کر چکا ہے۔