Tuesday, April 23, 2024

چین کے سکولوں میں روبوٹس ٹیچر رکھ دیئے گئے

چین کے سکولوں میں روبوٹس ٹیچر رکھ دیئے گئے
August 29, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز) کھانا سرو کرنا ہو یا پھر کوئی اور کام  چین میں ہر چیز کیلئے روبوٹ آپکی مدد کیلئے موجود ہوں گے۔ دوسرے شعبوں کے بعد اب چین کےسکولوں میں بھی روبوٹس نے اپنی جگہ بنانی شروع کردی ہے ،بچوں کے سکولوں میں موجود یہ روبوٹس بچوں کو کہانیاں سناتے اور انہیں حساب کی مشقیں بھی حل کرنے کیلئے دیتے ہیں۔ سکول انتظامیہ کے مطابق یہ روبوٹس بچوں کی ذہنی صلاحیتیں بڑھانے میں مددگار ہوں گے ۔