Friday, May 10, 2024

چین کے سفیر نونگ رونگ کی شیخ رشید سے ملاقات ، عید کی مبارکباد دی

چین کے سفیر نونگ رونگ کی شیخ رشید سے ملاقات ، عید کی مبارکباد دی
July 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چینی سفیر نونگ رونگ کی عید مبارکباد کیلئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔ وزیر داخلہ سے ملاقات میں عید کی مبارکباد پیش کی۔

 انہوں نے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے داسو بس حادثے میں جاں بحق چینی ورکرز کیلئے تعزیت کا اظہار کیا ۔

چینی سفیر نے پاک چین تعلقات کیخلاف اٹھنے والی سازشوں کیخلاف اقدامات پر وزارت داخلہ کی کوششوں کو سرِاہا ۔ داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ اور چینی سفیر نے تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا ۔

وزیر داخلہ اور چینی سفیر نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاک چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔