Friday, April 26, 2024

چین کے 69ویں قومی دن کی خوشیاں پشاور میں بھی منائی گئیں

چین کے 69ویں قومی دن کی خوشیاں پشاور میں بھی منائی گئیں
October 1, 2018
پشاور ( 92 نیوز)چین کے 69ویں قومی دن کی خوشیاں پشاور میں بھی منائی گئیں، چائنیز فوڈ فیسٹول میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت شریک پاکستانی 14 چینی ڈشز سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اورسمندر سے گہری ہے ، یہی وجہ ہے کہ چین کے 69ویں قومی دن کے موقع کی خوشیاں پشاور میں بھی منائی گئیں۔ تقریب میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمودخان اور چین کے سفیر نے بھی شرکت کی، مقامی ہوٹل میں سجائے گئے فوڈ فیسٹیول میں چینی شیفس نے مزے مزے کے کھانے بنا کر پاکستانی مہمانوں کو پیش کئے۔ فیسٹول میں پاکستانی مہمانوں نے ٹرے چکن، سککراول فش، ڈیپ فرائز فئیونیکس، ڈپلنگ، گریپ کیک، ہنی باربی کیو، سییمی رائس بال سمیت مزے مزے کی ڈشز کا خوب لطف اٹھایا۔ چین کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی عوام نے چین کی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں چین کی جانب سے بھی پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔