Friday, May 17, 2024

چین کی ہمالیہ کے وسط میں پانچ ہزار میٹر بلند مقام پر جنگی مشقیں

چین کی ہمالیہ کے وسط میں پانچ ہزار میٹر بلند مقام پر جنگی مشقیں
September 13, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) چین نے ہمالیہ کے وسط میں پانچ ہزار میٹر بلند مقام پر جنگی مشقیں کیں جس میں فوج کے متعدد یونٹس نے حصہ لیا۔ مشقوں میں ڈرونز، ٹینک، طیارہ شکن میزائل سسٹم اور فائرنگ کے سیشن ہوئے۔ مشقوں میں ٹینکوں، میزائل سسٹم اور چاق وچوبند دستوں نے اپنے اہداف کامیابی سے مکمل کیے۔ مشقوں کا آغاز جدید ڈرونز کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے سے کیا جس کے بعد اسپیشل فورسز نے ان ٹھکانوں پر جدید میزائلوں سے بمباری کی۔ مشقوں میں چینی ائیر فورس اور الیکٹرانک وار فیئر یونٹ نے بھی حصہ لیا۔ اس ملٹری ڈرل میں پیڑامیڈیکل اسٹاف نے بھی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ مشقوں کی خاص بات یہ تھی کہ بھرپور جنگی ماحول پیدا کرکے چینی فوج نے طاقت کا مظاہرہ کیا۔