Wednesday, May 15, 2024

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 93 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 93 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے
August 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 93 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ چین کی آزادی اور ریاستی خود مختاری کے ہر لمحہ تحفظ کی آئینہ داراور عالمی امن متحرک کردارکی حامل پیپلز لبریشن آرمی، پاک چین دوستی نبھانے میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔ دفاعی تعاون، مشترکہ دفاعی پیداوارسے لے کر کورونا وباءکی روک تھام تک۔ چینی فوج کا کوئی ثانی نہیں۔ پاک، چین دوستی لا زوال، پیپلز لبریشن آرمی کی تاریخ شاندار، ہر بار دشمن پر کاری وار، جدید جنگی سامان میں بھی خود کفیل ہے۔ طاقتور، مہذب اور پُر اَمن فوج چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 93 ویں سالگرہ ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی کا چینی عوام کی آزادی، ریاستی خودمختاری اور قومی ترقی میں تاریخی کردار، فوجی نظم و نسق عالمی شہرت کا حامل، یقین پختہ اور معرکہ آرائی کا جذبہ مثالی ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی نے جدید جنگی قوت کو بڑھانے ،دفاع اور فوجی ترقی کو نظریاتی مدد دی۔ چین کی مسلح افواج نے اسلحہ سازی میں شبانہ روزمحنت سے خودانحصاری کی منزل پائی۔ اقوام متحدہ امن بجٹ میں چین کاسب سے بڑا حصہ اور 25 امن مشنز میں 40 ہزار فوجیوں  شامل ہیں۔ کورونا وباء میں بھی پیپلز لبریشن آرمی نے کئی ممالک کو اپنی خدمات فراہم کیں۔ پیپلز لبریشن آرمی اورپاکستانی مسلح ا فواج کے مابین دفاعی اشتراک نئی بلندیوں پر۔ پاک،چین لازوال دوستی کا شاہکار لڑاکا طیارہ جے ایف 17 تھنڈرقابل فخر مشترکہ اثاثہ ہے۔ پاک فضائیہ کے ایف سیون پی اور ایف سیون پی جی بھی چینی ساختہ، قراقرم ایٹ تربیتی طیارہ، خطرات کی پیشگی اطلاع وفضائی نگرانی کیلئے زیڈ ڈی کے زیرو تھری قابل فخر حصہ ہیں، جبکہ بری، فضائی افواج کے زیر استعمال ہربن وائے 12 چھوٹا ٹرانسپورٹ طیارہ بھی چین کا تیار کردہ ہے۔ پاک آرمی کو الخالد ، الضرار اور ٹی ایٹی فائیو ٹینکوں، بکتر بند ،مائنز بچھانے والی گاڑیوں، توپوں، ریڈارز کی تیاری،ایئر ڈیفنس کوایل وائی 80 اور ایف ایم 90 میزائل نظام کی فراہمی چین کی بدولت ہے۔ بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ "شہپر " پاک،چین مشترکہ کاوش کا عکاس ہے جبکہ پاک بحریہ کو ایف 22 پی اور 054 ایلفاء میزائل گائیڈڈ جنگی بحری جہازوں کی فراہمی، 8 یوآن کلاس آبدوزوں، فاسٹ اٹیک کرافٹس، میزائل اور گن بوٹس کی تیاری، سروے جہاز، بارجز اور ڈرجرز کی فراہمی میں چین کا کلیدی کردار ہے۔ پاکستان میں چینی دفاعی اتاشی کہتے ہیں چین ہر خطرے کیخلاف سخت دفاع کیلئے تیار لیکن امن پسند قوم ہے۔ عظیم دیوار چین، دفاع کی علامت ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا پاکستان اور چین سچے دوست، اچھے بھائی ہیں۔ میجر جنرل چن وین رُنگ نے کہا دونوں ممالک کی افواج تربیتی مشقیں، دفاعی اشتراک میں یکتا ہیں۔ کورونا کیخلاف دونوں ممالک باہمی معاون رہے۔ پاکستان اور چین علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ساتھ کھڑے ہیں۔