Friday, May 17, 2024

چین کی سستی ترین الیکٹرک کار نے دھوم مچا دی

چین کی سستی ترین الیکٹرک کار نے دھوم مچا دی
February 27, 2021

لاہور (ویب ڈیسک ) چین کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ سستی ترین اور معیاری الیکٹرک کار نے دھوم مچا دی۔ گاڑی کی قیمت تقریباً 8 لاکھ روپے پاکستانی اور 4500 ڈالرز ہے ۔

اس گاڑی کو چین کی سرکاری کمپنی نے تیار کیا ، ایس اے آئی سی موٹرز کی یہ گاڑی  چھوٹے سائز میں دستیاب ہے جسے دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔

الیکٹرک کار کو ہانگ گوانگ منی ای وی کا نام دیا گیا ، گاری کو امریکی کمپنی جنرل موٹرز کے تعاون سے تیار کیا جا رہاہے ، اور اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اس گاڑی کی فروخت ٹیسلا کی سستی الیکٹرک کار کے مقابلے میں دوگنا تھی۔ یہ گاڑی اے سی کے بغیر ساڑھے چار ہزار جب کہ اے سی والا ورژن 5 ہزار ڈالرز میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔

گزشتہ سال متعارف کرائی جانیوالی گاڑی کی تیز ترین رفتار کی حد 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اس میں بیک وقت چار افراد بیٹھ سکتے ہیں ۔