Friday, April 26, 2024

چین کی سرمایہ کاری کے حوالے سے کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، اقتصادی راہداری میں چاروں صوبے شامل ہیں: عرفان صدیقی

چین کی سرمایہ کاری کے حوالے سے کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، اقتصادی راہداری میں چاروں صوبے شامل ہیں: عرفان صدیقی
May 2, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں میں چین کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بہت سارے شکوک و شبہات پیش کئے گئے ہیں مگر چین کی سرمایہ کاری کے حوالے سے کوئی پراسراریت نہیں ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 30سال قبل چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تھے مگر چین کی معیشت نے ناقابل یقین ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے میں 46ارب کے معاہدوں پرد ستخط کئے گئے ہیں، گوادر کی ترقی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں چاروں صوبائی دارالحکومت شامل ہیں۔