Thursday, May 9, 2024

چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے، فردوس عاشق اعوان

چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے، فردوس عاشق اعوان
January 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان چینی زبان میں ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ ‏سی پیک دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا ایک اور روشن مظہر ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1220933959674146816?s=20 معاون خصوصی لکھتی ہیں کہ چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔ چین نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک انداز میں پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی دونوں ممالک کے عوام میں محبت اور بھائی چارے کی عظیم مثال ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1220933672481841152?s=20 انہوں نے لکھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے  تحت خصوصی صنعتی زون قائم ہونگے۔ یہ زون برآمدی شعبہ کی تقویت، پائیدار معاشی ترقی کے حصول اور مقامی صنعت کے فروغ کا باعث بنیں گے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1220933233694715904?s=20 فردوس عاشق نے مزید لکھا کہ ہر نئے سال کے ساتھ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں، معاون خصوصی نے چین کے سال نو پر چینی عوام کو مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔