Friday, April 19, 2024

چین کی خلائی گاڑی نے مریخ کی سطح پر چلنا شروع کر دیا

چین کی خلائی گاڑی نے مریخ کی سطح پر چلنا شروع کر دیا
May 22, 2021

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی ریمورٹ کنٹرول خلائی گاڑی نے مریخ (سرخ سیارے) پر گھومنا شروع کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس لینڈنگ نے چین کو مریخ کے پہلے مشن میں مدار میں جانے، لینڈ کرنے اور گاڑی بھیجنے والی پہلی قوم بنا دیا ہے۔

چین کے سرکاری سوشل میڈیا کی پوسٹ کے مطابق ژورونگ روور نے جس کا نام ایک دیومالائی چینی آگ کے دیوتا کے نام پر ہے، چینی وقت کے مطابق آج صبح 10 بج کر 40 منٹ پر مریخ کی سطح پر چلنا شروع کیا۔

چین رواں ماہ امریکا کے ساتھ ان دو ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے مریخ پر زمینی گاڑیاں تعینات کی ہیں۔

سابق سوویت یونین نے 1971ء میں ایک خلائی جہاز مریخ پر اُتارا تھا لیکن اترنے کے چند سیکنڈ بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔