Thursday, April 25, 2024

چین کی ترقی کا ماڈل منفرد،سی پیک کااگلامرحلہ انڈسٹریل زون ہیں،وزیراعظم

چین کی ترقی کا ماڈل منفرد،سی پیک کااگلامرحلہ انڈسٹریل زون ہیں،وزیراعظم
November 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ہمارے منشور کا سب سے اہم حصہ غربت کا خاتمہ ہے  ، اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے کو ہے، آئی ایم کی شرائط عام لوگوں پر زیادہ بوجھ ڈالتی ہیں ، بدعنوانی اور غربت کے خاتمے کے لئے چینی ماڈل قابل تقلید ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اہم اور تاریخی دورہ چین پر  روانہ ہو گئے ، چین روانگی سے قبل  چینی میڈیا پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واضح کہا کہ چین نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ،اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے کو ہے۔سماجی شعبے میں چین کی مدد کے خواہش مند ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ  دنیا میں چین کی ترقی کا ماڈل منفرد ہے ،سی پیک کا اگلا مرحلہ انڈسٹریل زون اور سرمایہ کاری ہیں،سستے گھروں کے منصوبے  میں  بھی چین کی مدد چاہتے ہیں، طرز حکمرانی بہتر ہونے سے دنیا کا مقابلہ کر سکیں گے  معیشت کا سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  صنعتوں کو قدموں پر کھڑا کرنے کے لئے مدد کی ضرورت ہوتی ہے  ، ہماری معیشت کا سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ تھا،طرز حکمرانی بہتر ہونے سے دنیا کا مقابلہ کر سکیں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  فشریز کے شعبے میں چین بہت آگے ہے ، ہم نے اس شعبے میں کچھ نہیں کیا  حالانکہ ہمارے پاس فشریز کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔ وزیراعظم کا گفتگو میں کہنا تھا کہ  شنگھائی ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے، صدر شی شن پنگ نے دعوت کا موقے دے کر برآمدی اشیا کی نمائش کا موقع دیا۔ ہم زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔