Friday, April 26, 2024

چین کی بری فوج کے کمانڈر جنرل ہان ویگو کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

چین کی بری فوج کے کمانڈر جنرل ہان ویگو کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات
June 17, 2019
راولپنڈی (92 نیوز ) چین کی بری فوج کے کمانڈر جنرل ہان ویگو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک اعلان کیا کہ سی پیک پر کام جاری رہے گا اور پاک فوج مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔ پاکستان کے عظیم دوست چین کے فوجی کمانڈر نے سپہ سالار سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ اور قیام امن کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ چینی جنرل نے یادگار شہداء پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی، جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مزید براں آرمی چیف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے الوداعی ملاقات کی، دورہ جی ایچ کیوکے دوران سپہ سالارنے پاک آسٹریلیا تعلقات کیلئےمارگریٹ این ایڈمسن کی خدمات کوسراہا۔