Sunday, September 8, 2024

چین کی انسان دوستی کا ثبوت، 225غیرملکیوں کو یمن سے نکالا

چین کی انسان دوستی کا ثبوت، 225غیرملکیوں کو یمن سے نکالا
April 3, 2015
صنعا(ویب ڈٰیسک)چین کے بحری جہازوں نے دس ملکوں کے دو سو پچیس شہریوں کو یمن سے بحفاظت نکال کر انسان دوستی کی مثال قائم کر دی۔ بیجنگ نے کسی بین الاقوامی بحران کے دوران پہلی بارغیر ملکیوں کو بحفاظت نکالنے میں مدد کی ہے۔ چینی بحری بیڑے نے یمن کے شہرعدن کی بندرگاہ سے غیر ملکی شہریوں کو نکال کر جبوتی پہنچایا۔ گزشتہ سال سے یمن میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے جس کی وجہ سے ہزاروں غیر ملکی یمن میں پھنس کر رہ گئے تھے،پاکستان ، ایتھوپیا، سنگاپور، اٹلی، جرمنی، پولینڈ، آئر لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا نے یمن میں محصور اپنے شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے چین سے مدد کی درخواست کی تھی۔ عدن سے جبوتی پہنچنے پر ان ممالک کے شہریوں نے چینی حکومت اور بحری بیڑے کے عملے اور کا شکریہ ادا کیا۔ بچوں نے چینی بحریہ کے اہلکاروں کے بوسے بھی لیےچین نے اپنے پانچ سو اکہتر شہریوں کو بھی یمن سے بحفاظت نکالا تھا۔