Thursday, March 28, 2024

 چین کی امریکی بحری بیڑے کے بارہ نائٹکل مائل زون میں آںے کی شدید مذمت

  چین کی امریکی بحری بیڑے کے بارہ نائٹکل مائل زون میں آںے کی شدید مذمت
October 27, 2015
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے امریکاکی جانب سے  امریکی بحری بیڑے  کے بارہ نائٹکل مائل زون میں آنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گائیڈڈ میزائلوں سے لیس  امریکی بحری بیڑ ا یو ایس ایس لیسن مصنوعی جزیرے کے قریب بارہ نائٹکل مائل زون میں داخل ہوا ہے یہ مصنوعی جزیرہ چین کی حدود میں ہےچینی وزارت خارجہ نے   امریکی بحری حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل چینی سالمیت کے لیے خطرہ ہے اور اگر کسی بھی ملک کی جانب سے اشتعال انگیز عمل نہ چھوڑا گیا تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ معمول کے تحت آپریشن میں مصروف ہے ۔