Thursday, April 18, 2024

چین کرونا وائرس پرقابو پانے کیلئے پراعتماد ہے، ڈپٹی ڈی جی چینی وزارت خارجہ

چین کرونا وائرس پرقابو پانے کیلئے پراعتماد ہے، ڈپٹی ڈی جی چینی وزارت خارجہ
February 8, 2020
بیجنگ (92 نیوز) ڈپٹی ڈی جی چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے چین کرونا وائرس پرقابو پانے کیلئے پراعتماد ہے۔ پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ چین نے ثابت کیا وائرس پر اپنے عزم و ہمت سے قابو پا سکتے ہیں۔ پاکستانی سفیر اور چینی وزارت خارجہ حکام نے بیجنگ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، پاکستانیوں کو فراہم کردہ سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی ڈی جی چینی وزارت خارجہ جی ژاؤ ون کا کہنا ہے کہ پاکستان حقیقی معنوں میں ہمارا آہنی بھائی ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں، وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے غیرمعمولی اقدامات کیے۔ چینی قوم مشکل وقت میں ثابت قدم اور پرعزم ہے۔ پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ پاکستان، سچے بھائی کی طرح چین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، ووہان، ہوبئے سمیت تمام علاقوں میں پاکستانی طلبہ کے معاملے پر جامعات سے رابطے میں ہیں، پاکستانی طلبہ کے حوصلے بلند، چینی حکومتی طریقہ کار پر عمل کریں، ہر ممکن تحفظ یقینی بنائیں۔