Thursday, April 25, 2024

چین کاامریکی بحری جہازکواپنی بندرگاہ پرلنگراندازکرنےکی اجازت دینے سےانکار

چین کاامریکی بحری جہازکواپنی بندرگاہ پرلنگراندازکرنےکی اجازت دینے سےانکار
May 1, 2016
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے امریکا کے طیارہ بردار ایٹمی بحری جہاز کو ہانگ کانگ  کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے  کہ چین نے  جان سٹینس نامی  بحری جہاز  کو ہانگ کانگ آنے کی اجازت نہیں دی طیارہ بردار امریکی بحری جہاز  ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے پچھلے کئی سال سے  جنوبی بحیرۂ چین میں  متنازع مصنوعی جزیرے پر چینی فوج کی موجودگی کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات  تناؤکا شکار ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس جان سٹینس ماضی میں ہانگ کانگ کی بندر گاہ پر آتا جاتا رہا ہے ۔چین کی جانب سے امریکی بحری جہاز کو اجازت نہ دینے کے بارے میں کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا۔