Saturday, May 11, 2024

چین کا کشمیر پر موقف بالکل واضح ہے ، زینگ جن ‏

چین کا کشمیر پر موقف بالکل واضح ہے ، زینگ جن ‏
January 16, 2020
نیو یارک ( 92 نیوز ) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب مسٹر زینگ جن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین کا کشمیر پر موقف بالکل واضح ہے ، مسئلہ کشمیر پر آج سلامتی کونسل میں بحث ہوئی، کشمیر کی زمینی صورتحال پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ہمیشہ سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایجنڈے پر ہے ، پاکستانی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کی مسئلہ کشمیر پر توجہ دلانے کیلئے خطوط لکھے،پاکستان اور بھارت میں حالیہ عرصے میں کشیدگی پائی گئی ہے۔