Monday, May 13, 2024

چین کا کرونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی لاشیں کو جلانے کا اعلان

چین کا کرونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی لاشیں کو جلانے کا اعلان
February 2, 2020
بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں کرونا وائرس نے تباہی پھیلا رکھی ہیں ، مزید 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ چینی حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاشوں کو فوری جلانے کا حکم دے دیا۔اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی مدد کیلئے روبوٹس کو بھی میدان میں اتار لیا گیا۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت نے ہلاک افراد کی آخری رسومات اور تدفین پر بھی پابندی عائد کردیاب لاشوں کو جلد از جلد ٹھکانے لگانے کیلئے نذرآتش کیا جائے گا۔ وائرس کے گڑھ ووہان میں ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیے گئے اسپتال نے کام شروع کردیا۔جہاں نائب وزیراعظم نے  دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی مدد کیلئے روبوٹس کو بھی استعمال کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، ایک روز کے دوران مزید 37 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، جن میں نو ماہ کا کم عمر ترین مریض بھی شامل ہے۔ چین کے سنٹرل بینک نے 173 ارب ڈالر مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا، جس کا مقصد وائرس کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔