Thursday, May 9, 2024

چین کا پہلا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل

چین کا پہلا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل
February 10, 2021

بیجنگ ( ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے بعد چین بھی مریخ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ،چین کا اپنا تیار کردہ تیان وین 1 مشن چین کے مدار میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔

چین دنیا کا چھٹا ملک بن چکا ہے جس کا مشن مریخ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ، اس سے قبل امریکا سویت یونین ، یورپین اسپیس ایجنسی بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشنز  مریخ تک رسائی حاسل کر چکے ہیں ۔

چین نے گزشتہ برس جولائی میں اپنے مشن کو مریخ پر روانہ کیا ، لگ بھگ 7 ماہ بعد وہ مریخ کے مدار میں داخل ہوا، مدار میں داخلے کے بعد اس مشن میں شامل لینڈر مئی تک مریخ کے شمالی حصے پر اترے گا۔

'تیان وین ون کا مجموعی وزن 5 ٹن ہے اور اسے چینی ماہرین نے مقامی طور پر تیار کیا جب کہ مذکورہ تحقیقاتی مشن کو اپنے ہی راکٹ لانگ مارچ 5 کے ذریعے اڑایا گیا

'تیان وین ون   کا تحقیقاتی مشن چار حصوں پر مشتمل ہے جس میں تحقیقاتی گاڑی سمیت دیگر سائنسی آلات بھی ہیں جو سرخ سیارے پر ممکنہ انسانی آبادی سے متعلق تحقیقات کرکے معلومات جمع کریں گے۔