Friday, April 26, 2024

چینی فوجی دستہ یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریگا: آئی ایس پی آر

چینی فوجی دستہ یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریگا: آئی ایس پی آر
March 13, 2017

اسلام آباد (92نیوز) یوم پاکستان قریب آ گیا۔ اسلام آباد کے پریڈ گراﺅنڈ میں رونقیں لگ گئیں۔ صوبوں اور اداروں کے فلوٹس تیار ہو رہے ہیں۔ فلائی پاسٹ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ اس سال چینی فوج اور ترک آرمی کے بینڈ کا دستہ پریڈ میں شریک ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو پریڈ کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مرکزی تقریب اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں ہو گی۔ اس سال بھی پریڈ میں فوجی آلات حرب، میزائل ٹیکنالوجی اور دیگر سازوسامان کی بھرپور نمائش کی جائے گی اور دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی دوست ممالک کے فوجی دستے یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق اس سال یوم پاکستان کی پریڈ میں چین کی پیپلز ری پبلکن آرمی جبکہ ترک فوج کے ملٹری بینڈ کا دستہ بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہو گا۔ 23 مارچ کی مسلح افواج کی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی مشقیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔