Friday, March 29, 2024

چین کا طیارہ حادثے پر پاکستان سے اظہار تعزیت

چین کا طیارہ حادثے پر پاکستان سے اظہار تعزیت
May 25, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) چین کی جانب سے طیارہ حادثے پر پاکستان سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے ۔ چین کے وزیر خارجہ  کی جانب سے  پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی  کو تعزیتی پیغام بھجوایا گیا۔

چین کی جانب سے بھجوائے گئے تعزیتی پیغام میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے حادثے پر اظہار افسوس کیا جب کہ متاثرین کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا۔

چینی وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ دکھ کی گھڑی میں چین کے عوام پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔