Tuesday, April 16, 2024

چین کا سپرکمپیوٹر ”ٹی ان ہی“ مسلسل پانچویں بار بہترین کمپیوٹر کا اعزاز لے اڑا

چین کا سپرکمپیوٹر ”ٹی ان ہی“ مسلسل پانچویں بار بہترین کمپیوٹر کا اعزاز لے اڑا
July 14, 2015
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) چین نے مسلسل پانچویں بار سپرکمپیوٹر کا تاج اپنے سر پر سجا لیا، سعودی کمپیوٹربھی پہلی بار دنیاکے ٹاپ ٹین سپرکمپوٹرز میں شامل ہو گیا۔ جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں ہوئی بین الاقوامی کمپیوٹنگ کانفرنس جس میں دنیابھرکے بہترین پانچ سو سپرکمپیوٹرز کی فہرست کا اعلان کیا گیا۔ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بننے والے ٹی ان ہی سپرکمپیوٹرنے مسلسل پانچویں باربہترین کمپیوٹرکاتاج اپنے سر پر سجایا جبکہ دوسرے نمبرپر امریکی کمپیوٹرٹائی ٹن رہا۔ ٹاپ ٹین میں پہلی بار کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں بننے والے کمپیوٹرشاہین ٹو نے ساتویں جگہ حاصل کی۔ بہترین کمپیوٹرزکی فہرست کاسلسلہ انیس سوترانوے میں شروع ہواتھا۔ یہ فہرست سال میں دوبارجاری کی جاتی ہے۔