Friday, March 29, 2024

چین کا تیار کردہ جدید سروے جہاز ”بحرمساح“ ملکی بیڑے میں شامل

چین کا تیار کردہ جدید سروے جہاز ”بحرمساح“ ملکی بیڑے میں شامل
November 4, 2019
کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ نے سمندری تحقیق اور محفوظ جہاز رانی کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف ایک اورقدم بڑھا دیا، چین میں پاک بحریہ کیلئے تیار کردہ جدید ترین سروے جہاز ”بحرمساح“ ملکی بحری بیڑے میں شامل ہوگیا۔ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کمشننگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ [caption id="attachment_249786" align="alignnone" width="948"]چین کا تیار کردہ، جدید سروے جہاز، بحرمساح، ملکی بیڑے میں شامل، ایڈمرل ظفر محمود عباسی، کراچی ، 92 نیوز چین کا تیار کردہ جدید سروے جہاز ”بحرمساح“ ملکی بیڑے میں شامل[/caption] نیول چیف کہتے ہیں” بحر مساح“ سمندری حدود میں قدرتی ذخائر کی تلاش میں اہم کردار ادا کرے گا، بحر مساح" کی کمشننگ جدید ہائیڈرو گرافی کے میدان میں پاک بحریہ کے لئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ سروے شپ پاک بحریہ کی آپریشنل ضروریات کی تکمیل اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا سروے شپ کی بدولت پاکستان دوست ممالک کو ہائیڈرو گرافی کے میدان میں معاونت فراہم کر سکے گا،سول اور دفاعی شعبہ جات میں باہمی تعاون پاکستان اور چین کے مابین بہترین تعلقات کا عکاس ہے۔ علاوہ ازیں نیول چیف نے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی جبر کی مذمت کی اور آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔