Monday, May 6, 2024

چین کا اگلے دو سال کے دوران مصنوعی چاند بنانے کا اعلان

چین کا اگلے دو سال کے دوران مصنوعی چاند بنانے کا اعلان
October 20, 2018
بیجنگ (92 نیوز) اب چندا ماما بھی میڈ ان چائینہ ہونگے۔ چین نے اگلے دو سال کے دوران مصنوعی چاند بنانے کا اعلان کر دیا۔ دُور کے چندا ماما سے منسلک کئی نظمیں ہم نے بچپن میں سنی ہونگی مگر اب چین کے ایک شہر چینگ دو نے اگلے دو سال میں ایسا مصنوعی چاند بنانے کا اعلان کیا  ہے جو راتوں میں چاند کی طرح دھیمی روشنی دے گا۔ یہ سیٹلائٹ عام چاند کے مقابلے میں 8 گنا زائد روشنی خارج کرے گا جس کے بعد سڑکوں کی روشنیوں کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یہ چاند 10 سے 80 کلومیٹر کے علاقے کو روشن کر سکے گا۔ چینی سائنسدانوں نے چاند میں سولر پینل جیسے آئینوں پر مخصوص کوٹنگ کی ہے جو سورج کی روشنی کو انتہائی درجے تک جذب کر کے چینگ دو شہر کی جانب بھیجے گی۔ یہ سیٹلائٹ چین کے قریب رہتے ہوئے مدار میں گردش کرے گا اور خود چین کی سرزمین سے بھی آسمان پر دمکتا دکھائی دے گا۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مصنوعی چاند سے مسلسل روشنی شہریوں کی جسمانی گھڑی اور معمولات کو متاثر کر سکتی ہے۔