Thursday, May 16, 2024

چین کا افغانستان کی نئی حکومت کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکا اعلان

چین کا افغانستان کی نئی حکومت کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکا اعلان
August 16, 2021 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) چین نے افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کردیا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے، افغانستان کی تعمیر و ترقی میں چین اپنا کردار ادا کرے گا، افغانستان میں چین کا سفارت خانہ فعال ہے۔

وزیرخارجہ نے افغانستان میں موجود چینی شہریوں کے لئے ہدایات بھی جاری کیں، کہا کہ، کابل میں چین کے شہری اپنے گھروں میں رہیں۔