Friday, April 26, 2024

چین کا افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کا اعلان

چین کا افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کا اعلان
November 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چین نے افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے چینی نمائندہ خصوصی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ترجمان دفتر خارجہ سیکرٹری خارجہ نے پاک، افغان تعلقات، افغان مفاہمتی عمل پر پاکستانی نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک، افغان، چین سہہ فریقی مذاکراتی عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا پاکستان، پرامن، مستحکم، متحد، جمہوری اور خوشحال افغانستان چاہتا ہے۔ افغان تنازعہ کا حل سیاسی ہے، فوجی نہیں، امید ہے تعطل شدہ امن و مفاہمتی عمل کا جلد آغاز ہو گا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا چین کے افغان ترقی میں جاری مثبت کردار کے حامی ہیں پاک، چین، افغان سہہ فریقی وزارتی مذاکرات نے باہمی تعاون کیلئے مفید پلیٹ فارم دیا۔ جونئیر سفارتکاروں کی تربیتی ورکشاپ، انڈر 19 کرکٹ مقابلے سہہ فریقی تعاون کا نتیجہ ہیں۔ سہیل محمود نے کہا پاکستان، سہہ فریقی میکانزم کو مزید متحرک دیکھنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر ڈینگ ژی جن نے کہا افغان امن عمل کو مثبت میں آگے بڑھانے کیلئے پاک، چین قریبی تعاون ضروری ہے۔ پاکستان کا افغان امن عمل میں کلیدی کردار ہے۔ چین، افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرتا رہے گا ۔