Tuesday, April 23, 2024

چین کا 2 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ قرض میں تبدیل کرنے کا پروگرام

چین کا 2 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ قرض میں تبدیل کرنے کا پروگرام
December 16, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد چین کا 2 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ  قرض میں تبدیل کرنے کا پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے ۔ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے دوست ممالک میدان میں آگئے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے7 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹس اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہیں۔ پاکستان کی درخواست پر یو اے ای 2 ارب ڈالر کو قرض میں تبدیل کر چکا ہے۔ سعودی عرب 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کو قرض میں بدلنے کا عندیہ دے چکا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ چین بھی دو ارب ڈالر کو قرض میں بدل دے۔ تینوں ملکوں سے حاصل کردہ قرض پر شرح سود انتہائی کم اور مدت طویل ہو گی۔ چین سے ابھی باضابطہ درخواست نہیں کی گئی تاہم اس سلسلے میں خصوصی پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔