Sunday, May 19, 2024

چین پاکستان کو آسیان، بنگلہ دیش طرز پر مراعات دینے پر رضا مند

چین پاکستان کو آسیان، بنگلہ دیش طرز پر مراعات دینے پر رضا مند
November 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے دورہ چین کے مثبت ثمرات سامنے آنے لگے۔ چین پاکستان کو آسیان ، بنگلہ دیش طرز پر مراعات دینے پر رضا مند ہو گیا۔ پاکستان نے بھی چین سے ایک ارب ڈالر کے برآمدی پیکیج کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا۔ ٹیکسٹائل، لیدر، سپورٹس اورکارپٹس پر مراعات مانگنے کا فیصلہ کیا گیا پاکستان اور چین کے درمیان آج بیجنگ میں مذاکرات ہونگے۔ چین کی جانب سے برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق چین آسیان ، بنگلہ دیش طرز پر پاکستان کو مراعات دینے پر رضا مند ہو گیا ہے۔ پاکستان کو کچھ اشیا کو ٹیرف فری رسائی دی جائیگی۔ پاکستان نے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔  پاکستان نے چین سے تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے زیرو ریٹنگ کا بھی مطالبہ کر دیا۔ چین کی جانب سے کچھ ٹیرف لائنز میں زیرو ریٹنگ دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔