Sunday, September 8, 2024

چین پاکستان میں جدید ترین سیمنٹ پلانٹ بنائے گا

چین پاکستان میں جدید ترین سیمنٹ پلانٹ بنائے گا
August 19, 2015
لاہور (92نیوز) حکومت پنجاب اور چینی سیمنٹ کمپنی نے سالٹ رینج میں جدیدترین سیمنٹ پلانٹ بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ معاہدے کے تحت چینی کمپنی سالٹ رینج میں سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے 350 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہم سیمنٹ انڈسٹری میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اور پنجاب حکومت سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے اپنا ہرممکن تعاون پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری معاہدوں کے تحت خطیر رقم صرف کر رہا ہے۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبوں میں توانائی، انفراسٹرکچر، انڈسٹری اور دیگر سیکٹر شامل ہیں۔