Tuesday, April 16, 2024

چین ونٹر اولمپکس 2022 کی میزبانی کے لیے کوشاں

چین ونٹر اولمپکس 2022 کی میزبانی کے لیے کوشاں
March 27, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے دو ہزار آٹھ کے گرمائی اولمپکس کی میزبانی کے بعد اب سرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے حصول کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ کا دورہ کیا ہے۔ چین کا دارالحکومت بیجنگ دو ہزار بائیس کے سرمائی اولمپکس کی میزبانی کا خواہش مند ہے۔ آئی او سی کے جائزہ کمیشن نے اس سلسلے میں ایک مجوزہ ’’سکی ریزاٹ‘‘ کا معائنہ کیا ہے۔ ژانگ جی شہر کے قریب واقع جنٹنگ سیکرٹ گارڈن کا معائنہ کمیشن نے روسی رکن الیگزینڈر ژوخوف کی قیادت میں کیا۔ چین کی پیش کش کامیاب ہو گئی تو اس جگہ سنو بورڈنگ اور سکیننگ کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ میزبان شہر کا انتخاب اکتیس جولائی کو ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہو گا۔ قازقستان کا شہر الماتی بھی میزبانی کے امیدواروں میں شامل ہے۔