Tuesday, April 23, 2024

چین : ون فیملی ون چائلڈ کی پالیسی تبدیل

چین : ون فیملی ون چائلڈ کی پالیسی تبدیل
October 29, 2015
بیجنگ(ویب ڈٰیسک)چین میں چھتیس سال پرانی ون فیملی ون چائلڈ کی  پالیسی  کو تبدیل کرکے ایک خاندان کو دو  بچوں کی اجازت  دے دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق بیجنگ حکومت نے آخرکارمتنازع قانون کے خاتمے کا اعلان کرہی دیا چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ آئندہ ہر جوڑے کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت ہوگی۔چین میں فی گھرانہ ایک بچہ کا متنازع حکومتی فیصلہ سن انیس سواناسی میں  جاری کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک کی شرح پیدائش میں کمی کر کے آبادی پر قابو پانا تھا، تاہم اس پالیسی کے نتیجے میں ان خدشات میں اضافہ ہو گیا تھا کہ ملکی آبادی میں عمر رسیدہ افراد کا تناسب بڑھ جائے گا۔ بیجنگ حکومت کے فیصلے کو عوام نے بھی سراہاہے۔